اتراکھنڈ اسمبلی میں طاقت آزمائی کے دوران کانگریس آج بظاہر اعتماد کا ووٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئي ہے، جہاں اس کو مطلوب 32 ووٹوں کے مقام پر 33 ووٹ ملے ہيں۔
سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق آج
ریاستی اسمبلی میں طاقت آزمائی (فلور ٹیسٹ) کا انعقاد کیا گيا۔
آج کی طاقت آزمائي کے نتائج عدالت عظمی کو مہر بند لفافے میں بھیج دیئے گئے ہیں ، جہاں کل سپریم کورٹ اپنی صوابدید سے نتائج کا اعلان کرے گا۔